پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

فخر عالم کو روس کا ویزہ مل گیا، اب انکی اگلی منزل کون سی ہے؟خود ہی سب کچھ بتا دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)گلوکار و اداکار فخر عالم نے نیا روسی ویزا ملنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنا مشن پرواز شروع کردیا۔ترجمان وزارت خارجہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ فخر عالم کو روسی حکام نے نیا ویزا جاری کردیا ہے، ان کا طیارہ روسی شہر یوڑنو۔سخالنسک میں لینڈ کرچکا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں ترجمان وزارت خارجہ محمد فیصل نے بتایا کہ اس دوران پاکستانی سفارت خانے کے عہدیدار فخر عالم کے ساتھ رابطے میں رہے۔جبکہ انہوں نے روسی وزارت خارجہ کے سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔بعدازاں فخر عالم

نے خود بھی ٹویٹ کے ذریعے لوگوں کو بتایا کہ انہیں نیا ویزا دیا جاچکا ہے اور وہ پٹروپاولوسک۔کامچاٹسکی ایئرپورٹ پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔فخر عالم نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانی حکومت، روسی حکام، عوام اور میڈیا کے سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے اس مشن پرواز کو جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکار فخر عالم کو ویزا ایکسپائر ہونے کی بناء پر روس کے ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا، جس کی اطلاع اداکار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…