پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

ارجن کپور اور ملائیکااروڑا کا فوری طور پر شادی کا ارادہ نہیں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے درمیان عمر میں کافی فرق کے باوجود تعلقات بڑھ رہے ہیں اور دونوں ایک سال کے اندر شادی کرنے کے خواہاں بھی ہیں۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں کا فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ جوڑے کے قریبی ذرائع سے بتایا کہ اگرچہ دونوں کے ذہن میں شادی کا منصوبہ ہے، تاہم دونوں جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

رپورٹ کے مطابق ارجن کپور پہلے اپنی بڑی بہن اشولا کپور کی شادی کرنے کے خواہاں ہیں، جس کے بعد ہی وہ اپنی شادی سے متعلق کوئی پروگرام بنائیں گے۔ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ملائیکا اروڑا نے ارجن کپور کے اپنی قریبی سہیلیوں سے بھی ملوایا ہے، تاہم وہ خود ابھی ان کے حوالے سے بہت کچھ جاننا چاہتی ہیں۔رہورٹ کے مطابق دونوں شادی کرنے سے قبل ایک دوسرے کو ٹھیک طرح سے آزمانا چاہتے ہیں، جس وجہ سے ان کا فوری طور پر شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔دونوں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ دونوں اداکار تعلقات میں رہ کر اچھا وقت گزارنا اور ایک دوسرے کو زیادہ سمجھنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ملائیکا اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان نے بھی خود سے 20 سال کم عمر اٹلی کی اداکارہ اور ماڈل جورجیا اینڈریانی سے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعلقات فی الحال نئے ہیں۔خیال رہے کہ ملائیکا اروڑا اور ارباز خان کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے شادی میں 21 سال گزارے۔دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی جب کہ انہیں ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…