ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بولی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم سائن کرلی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم سائن کرلی ہے، جس کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال فروری میں ہوگا۔شاہ رخ خان کی یہ نئی فلم بھارت کے پہلے خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر مبنی ہے۔رپورٹس تھی کہ اس فلم کا نام ’سلیوٹ‘ رکھا جائے گا۔

تاہم اب خبریں ہیں کہ فلم ساز اس کا نام ’سارے جہاں سے اچھا‘ رکھنے کا ارادہ کررہے ہیں۔اس فلم میں شاہ رخ خان راکیش شرما کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم کے پروڈیوسر رونی اسکریووالا نے میڈیا کو بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال فروری میں ہوگی۔اس فلم کی کہانی انجم راجابالی نے تحریر کی، جبکہ ہدایات مہیش متھائی دیں گے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان سے قبل اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی آفر عامر خان کو دی گئی تھی، تاہم انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔جبکہ عامر خان نے بعدازاں شاہ رخ خان سے درخواست کی کہ وہ ان کی جگہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں۔جس کے بعد شاہ رخ نے عامر کی اس درخواست کو قبول بھی کرلیا۔گزشتہ سال یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ فلم میں دپیکا پڈوکون یا ایشوریا رائے بچن میں سے کسی ایک کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم اب رپورٹس ہیں کہ بھومی پڈنیکر مرکزی اداکارہ کا کردار نبھائیں گی۔البتہ پروڈیوسر نے کہا کہ انہوں نے فی الحال کسی اداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا، تاہم وہ جلد اداکارہ کے نام کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…