کپل شرما کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے سلمان خان میدان میں آگئے

29  اکتوبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کپل شرما کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کے لیے ان کا ٹی وی شو خود پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلمان خان کو بالی ووڈ کا سب سے بڑا گاڈ فادر کہا جاتا ہے انہوں نے کئی اداکاروں، موسیقاروں اور گلوکاروں کی فلم نگری میں

دوبارہ انٹری کرائی ہے اور ان میں اب کپل شرما بھی شامل ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما کا شو پہلے جو کمپنی پروڈیوس کرتی تھی اس نے اداکار کے نامناسب رویے کی وجہ سے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ کپل شرما کے پاس اتنا سرمایہ نہیں کہ وہ خود اکیلے ہی اس ٹی وی شو کی تیاری کے اخراجات اٹھاسکیں، اس کے لیے انہوں نے کئی لوگوں کو شراکت داری کے لیے قائل کرنے کی کوششیں کیں لیکن ماضی کے خراب تجربات کی وجہ سے کوئی ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں۔جب ہر جانب سے کپل شرما کو ناکامی ہوئی تو سلمان خان ان کی مدد کے لیے آگے آئے جو اب ان کا ٹی وی شو پروڈیوس کریں گے، کپل شرما کا تیسرا سیزن سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے تیار ہوگا۔دوسری جانب کپل شرما کی ایک مشکل ابھی باقی ہے اور وہ ہے روٹھے ساتھی اداکاروں کو ساتھ کام کرنے پر راضی کرنے کی۔ ٹی وی چینل کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ کپل شرما شو کے تیسرے سیزن میں بھی وہی اداکار شامل ہوں جو اس کے پہلے دو سیزن میں تھے تاہم ابھی تک کسی بھی اداکار نے اس سلسلے میں حتمی طور پر حامی نہیں بھری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…