جوہی چاؤلہ کا ہراساں ہونے والی اداکاراؤں کو مشورہ

29  اکتوبر‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ میں ہراساں کرنے کی کہانیوں کے بعد می ٹو مہم نے اس انڈسٹری کے متعدد حلقوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے اورمعروف اداکارہ جوہی چاولہ سامنے آنے والے ناموں پر شاک رہ گئی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران جوہی چاؤلہ سے جب حال ہی میں سامنے آنے والے

ہراساں کئے جانے کے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا تو جوہی چاولہ نے کہا ‘یہ افسوسناک اور حیران کرنے والا ہے، کیونکہ جن لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں، انہیں ہم جانتے اور ان کا احترام کرتے ہیں، تو ان کے نام اس طرح کے معاملات میں سامنے آنا ہلا دینے والا ہے۔ان کا کہنا تھااس کے ساتھ ساتھ میں کیرئیر بنانے کی خواہشمند تمام لڑکیوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی پوری توجہ اس مقصد پر مرکوز کریں، جسے وہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے کام پر توجہ دیں، خدا آپ کی حفاظت کرے گا اور آپ اپنا راستہ ڈھونڈ لیں گی۔ میرا مطلب ہے کہ ہم سب نے ایسا کیا، اپنے پیشے میں اس طرح کی چیزوں سے خود کو راستے سے مت ہٹائیں، یہ تو آپ کے کام کے نتیجے کے طور پر سامنے آتی ہیں، تو انہیں اپنا کام مت بنائیں۔خیال رہے کہ بولی وڈ میں می ٹو مہم کا آغاز گزشتہ ماہ تنو شری دتہ کی جانب سے نانا پاٹیکر پر ایک شوٹنگ کے دوران ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد ہوا تھا۔اب تک متعدد اداکاروں اور فلم سازوں یہاں تک کے صحافیوں اور سیاستدانوں تک پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…