پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ نے ریلیز سے قبل ہی100 کروڑ کمالیے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ نے ریلیز سے قبل ہی100 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔ فلم نے یہ بزنس ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں کیا ہے۔ شاہ رخ خان اور اْن کی اہلیہ کی پروڈکشن ’ریڈ چلی‘ نے پیشگی بنیاد پر فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس ملک کے مختلف ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کردیئے ہیں۔انند رائے کی

ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زیرو‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کنگ خان کی ماضی کی فلموں ’جب ہیری میٹ سجل‘ اور ’رئیس‘ سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہوئے ہیں تاہم فلم کا بزنس 100 کروڑ سے کم ہونے کی صورت میں ڈسٹری بیوٹرز پیسے واپس کرنے کا بھی مطالبہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ انند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم 21 دسمبر 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…