منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرے گھر کی خواتین کو کسی نے نہیں چھیڑا ہوگا : سیف علی خان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)سیف علی خان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے گھر کی تمام خواتین کے ساتھ کسی نے کوئی نامناسب رویہ اختیار نہیں کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جن خواتین کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں ان کی حفاظت کو یقنی بنانے کے لیے دوسروں کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔اپنی آنے والی فلم ‘بازار’ کی تشہیر کے موقع پر بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا۔

انہیں مکمل امید اور یقین ہے کہ ان کی اہلیہ، والدہ اور بہن کو فلم انڈسٹری میں کسی طرح بھی ہراساں نہیں کیا گیا ہوگا۔سیف علی خان نے اپنی بیٹی سارہ علی خان کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کے خاندان کی کسی خاتون کے ساتھ کسی شخص نے نامناسب رویہ اختیار کرنے کی جرات کی ہوگی۔سیف علی خان کے مطابق چونکہ وہ اپنے خاندان کی خواتین کی حفاظت کے لیے موجود تھے اور ان کا خاندان کا نام ہی ان کے گھر کی خواتین کو محفوظ رکھنے کے لیے کافی ہے۔چھوٹے خان نے شوبز انڈسٹری میں نامناسب رویوں اور ہراساں ہونے والی خواتین کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی متاثرہ خواتین کی حفاظت کے لیے ہمیں آگے آنا چاہیے اور انہیں مکمل تحفظ کا احساس دلانا چاہیے۔ساتھ ہی چھوٹے خان نے طاقتور اور بااثر خواتین کو بھی گزارش کی کہ وہ عام خواتین اور اداکاراؤں کی حفاظت کے لیے آگے آئیں۔خیال رہے کہ سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور، ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ، دوسری اہلیہ کرینہ کپور، بہن سوہا علی خان اور بیٹی سارہ علی خان فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…