پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ہراسانی الزام کا سامنا کرنے والے ’بابو جی‘ پہلی عدالتی جنگ ہار گئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی عدالت نے ہراسانی کا الزام لگانے والی پروڈیوسر کے خلاف اداکار آلوک ناتھ کی درخواست مسترد کردی۔بالی ووڈ میں ’’سنسکاری بابوجی‘‘کے نام سے مشہور اداکار آلوک ناتھ نے ممبئی کی سیشن عدالت میں خود پر زیادتی اورریپ کا الزام لگانے

والی پروڈیوسر اور مصنفہ ونتا نندا کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں گزارش کی گئی تھی کہ عدالت ونتا کو ان کے خلاف انٹرویوز دینے اوربات نہ کرنے کا حکم دے۔آلوک ناتھ کے وکیل ایڈوکیٹ اشوک ساراؤگی کا کہنا تھا کہ ونتا نندا اسکرین رائٹر ہیں، وہ ریپ کا شکار ہونے کی کہانیاں بنارہی ہیں ، وہ ان کے موکل آلوک ناتھ پر صرف پیسوں اورشہرت حاصل کرنے کے لیے الزام لگارہی ہیں۔ جب کہ متاثرہ خاتون ونتا نندا کے وکیل ایڈوکیٹ دھروتی کپاڈیہ نے عدالت میں درخواست کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کی موکلہ کے خلاف حکم امتناہی جاری کردیا گیا تو یہ خواتین کے اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہوگا۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد آلوک ناتھ کی درخواست خارج کردی۔واضح رہے کہ نوے کی دہائی کے مقبول ترین ڈراماسیریل’’تارا‘‘کی پروڈیوسر اور مصنفہ ونتا نندا نے آلوک ناتھ پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سنسکاری بابوجی نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایاتھا جس پر آلوک ناتھ نے ونتا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے ان سے تحریری معافی نامے کے ساتھ ایک روپیہ جرمانہ طلب کیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…