نیو یارک(این این آئی) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے نیویارک میں بالی ووڈ راک سٹار رنبیر کپور کے والدرشی کپوراور والدہ نیتو سنگھ کے ساتھ ڈنر کیا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے قریبی تعلقات اور دونوں کی شادی کے چرچے تو میڈیا پر ہوتے ہی رہتے ہیں مگر آئے دن دونوں کے ساتھ گھومنے پھرنے اور عالیہ کے رنبیر کے خاندان والوں کے ساتھ مختلف تقریبات میں شرکت کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔