جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اگلے دس سال میں بھی کترینہ کیف جیسا ڈانسر نہیں بن سکتا : عامر خان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) عامر خان نے کترینہ کیف کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے دس سال میں بھی کترینہ کیف جیسے ڈانسر نہیں بن سکتے۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے عشق میں گرفتار عامر خان اداکارہ کی تعریف کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

حال ہی میں فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کا گانا ثریا جان ریلیز کیا گیا ہے جس میں کترینہ نے بہت خوبصورت ڈانس کیا ہے۔اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ثریاجان کی شاعری بہت پسند آئی ہے، یہ مزاحیہ گانا ہے جس کے ڈانس اسٹیپس بہت مشکل ہیں، جیسا ڈانس اس گانے پر کترینہ نے کیا ہے اگر مجھے کہا جاتا تو میں اگلے دس سال بھی کترینہ جیسا ڈانس نہیں کرسکتا تھا۔جہاں عامر خان کترینہ کی تعریفوں پر تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں وہیں کترینہ کو عامر پر بالکل بھروسہ نہیں، کترینہ نے گانے کی ریہرسل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ثریا جان گانے کے ایک اسٹیپ میں انہیں عامر خان کی طرف گرنا تھا اورعامر انہیں پکڑ لیتے لیکن مجھے عامر پر بالکل بھروسہ نہیں تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ مجھے گرادیں گے لہٰذا یہ اسٹیپ میں نے بہت مشکل سے کیا تھا۔واضح رہے کہ ثریا جان گانے کو یوٹیوب پر اب تک 66 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ 8 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…