اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ارباز خان نے خود سے 20 سال کم عمر اداکارہ سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ملائیکا اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان بھی گزشتہ چند ہفتوں سے خود سے 20 سال کم عمر اداکارہ اور ماڈل سے تعلقات کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔گزشتہ چند ماہ سے خبریں تھیں کہ 51 سالہ ارباز خان کے 29 سالہ اٹلی کی ماڈل اور اداکارہ جورجیا ایں ڈریانی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ان دونوں کو متعدد بار بھارت میں ایک ساتھ بھی دیکھا گیا، یہاں تک جورجیا اینڈریانی کو ارباز خان

کے بیٹے ارہان خان سمیت خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔تاہم اب ارباز خان نے بھی اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کے اور جورجیا اینڈریانی کے درمیان تعلقات فی الحال نئے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں ارباز خان نے اعتراف کیا کہ ان کے خود سے 20 سال کم عمر ماڈل اور اداکارہ کے ساتھ تعلقات ہیں، تاہم انہوں نے ابھی مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ارباز خان کے مطابق وہ اٹلی کی اداکارہ کے ساتھ تعلقات میں کوئی جلدی نہیں چاہتے، اس لیے ابھی وہ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔انہوں نے جورجیا اینڈریانی کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں ان سے منگنی یا شادی کے حوالے سے بات کرنے سے بھی گریز کیا۔ارباز خان نے اٹلی کی ماڈل اور اداکارہ سے تعلقات کا اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب کہ گزشتہ ہفتے ان کی سابق اہلیہ 45 سالہ ملائیکا اروڑا کو ایک بار پھر ارجن کپور کے ساتھ دیکھا گیا۔ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں باقائدہ طلاق ہوگئی تھی، تاہم دونوں کو اپنے بیٹے کے ساتھ متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔دونوں نے 2016 میں علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی جب کہ انہیں ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔ملائیکا اروڑا نے چند دن قبل ہی اپنی 45 ویں سالگرہ منائی اور اس دوران انہیں خود سے 18 سال چھوٹے اداکار ارجن کپور کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی گزشتہ چند ماہ سے جاری ہیں، تاہم تاحال دونوں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…