منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کنگنا بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنی ہی نئی آنے والی فلم ’مانی کرنیکا :جھانسی کی رانی‘ کے ذریعے اپنے نام کیا ہے جس میں انہوں نے14 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔کنگنا رناوت نے اس حوالے سے کہا کہ میرا اتنا زیادہ معاوضہ وصول کرنا کردار

پر انحصار کرتا ہے کیوں کہ ہر فلم کی اپنی ایک داستان اور ایک انداز ہوتا ہے، میں فلم کی کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاوضہ طے کرتی ہوں جب کہ فلم ’مانی کرنیکا‘ اپنی نوعیت کی الگ ہی تاریخ پر مبنی فلم ہے۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت سے قبل سب سے زیادہ معاوضہ لینے کا اعزاز دپیکا پڈوکون کے پاس تھا جو کہ انہوں نے فلم ’پدماوت‘ میں کام کرنے کی وجہ سے وصول کیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اْن کا یہ معاوضہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے کہیں زیادہ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…