نک جونس سے زیادہ پریانکا چوپڑا کو شادی کی جلدی

25  اکتوبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے رواں برس اگست میں ممبئی میں منگنی کی تھی۔اگرچہ ان کی منگنی سے قبل ہی ان کی خفیہ شادی اور منگنی کی چہ مگوئیاں تھیں، تاہم ان کی منگنی کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور سب نے یقین کرلیا کہ منگنی کے بعد اب دونوں شادی بھی سرعام کریں گے۔ان کی منگنی ہوتے ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھیں۔

دونوں رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اطلاعات ہیں کہ دونوں آئندہ ماہ نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم تاحال دونوں نے اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔اگرچہ ان کی شادی کے حوالیسے پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اپنی کزن کی شادی کے موقع پر نک جونس سے جوتا چرائی کی رسم کے دوران 37 کروڑ روپے وصول کریں گی۔پرینیتی چوپڑا نے اگرچہ شادی کی تاریخ کا نہیں بتایا تھا، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ وہ کزن کی شادی کے لیے بے تاب ہیں۔لیکن اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی ممکنہ طور پر ایک سال بعد ہوگی۔انٹرٹینمنٹ ویب سائیٹ ‘ان اسٹائل’ نے اپنی خبر میں ایک اور شوبز ویب سائیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ شادی کے لیے 36 سالہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بے تاب دکھائی دیتی ہیں، تاہم ان کے 25 سالہ منگیتر نک جونس کو کوئی جلدی نہیں۔رپورٹ میں جوڑے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نک جونس فوری طور پر شادی کرنے کے موڈ میں نہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ اور پریانکا چوپڑا شادی کے بغیر ہی تعلقات میں وقت گزار کر دیکھیں۔ذرائع کی باتوں سے اس بات کا تاثر ملتا ہے کہ امریکی گلوکار کو بولی وڈ اداکارہ سے شادی کی جلدی نہیں، تاہم پریانکا چوپڑا اس حوالے سے اتاولی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ جلد ان کی زندگی میں وہ دن آئے جب نک جونس ان کے سامنے شوہر کے روپ میں ہوں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگرچہ دونوں اس بات پر راضی ہیں کہ شادی میں اتنی تاخیر نہیں کرنی چاہیے، تاہم نک جونس سے زیادہ پریانکا چوپڑا کو شادی کی جلدی ہے۔شوبز ویب سائیٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شادی سے قبل ہی نک جونس نے اپنی ہونے والی بیوی کے لیے ایک محل نما گھر خرید لیا ہے، جس کی مالیت 66 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 66 کروڑ روپے سے زائد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس محل نما گھر میں 5 بیڈ رومز اور شاندار کھلا سوئمنگ پول بھی ہے، جب کہ اس میں ہیلی پیڈ کی بھی گنجائش ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نک جونس نے یہ گھر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مرکزی شہر لاس اینجلس کے سب سے پر تعیش علاقے میں خریدا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…