ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

مشہور کارٹون کیریکٹر ٹام اینڈ جیری اب لائیو ایکشن میں نظر آئیں گے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018 |

نیویارک(این این آئی)بچوں اور بڑوں سب ہی کی پسندیدہ ترین کارٹون جوری ٹام اینڈ جیری اب بہت جلد لائیو ایکشن میں نظر آئیں گے۔وارنر بروز کی تخلیق کردہ ٹام اینڈ جیری کارٹون کو لائیو ایکشن میں بنانے کی تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں جس کی ہدایت کاری اور فلمسازی کے لیے

ٹم اسٹوری کو منتخب کرلیا گیا ہے۔اس بارے میں مداح کچھ تذبذب میں بھی ہیں کہ کارٹونز کو لائیو ایکشن میں کس طرح تبدیل کیا جائے گا؟اب تک سامنے آنی والی رپورٹس کے مطابق فلم کی ٹیم کا فیصلہ ہے کہ جس طرح کارٹونز میں ان دونوں کرداروں کو خاموش دکھایا جاتا تھا اور یہ مختلف جسمانی حرکتیں کرتے تھے، لائیو ایکشن میں بھی اس اسٹائل کو برقرار رکھا جائے گا۔فلم کو بہترین بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا اور شاندار ویڑول افیکٹس استعمال کیے جائیں گے لہٰذا یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ٹام اینڈ جیری بڑی اسکرین پر آ کر تہلکہ مچا دیں گے۔فلم کب تک مکمل ہو کر پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوگی؟ اس بارے میں فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ مشکل کام ہے اور مشکل اور اچھا کام کچھ وقت لیتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز پہلے ہی ایک اور کارٹون فلم الہٰ دین کے لائیو ایکشن ریمیک کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس نے بچپن میں ان کارٹونز کو شوق سے دیکھنے والوں کے شوق کو بڑھا دیا ہے اور وہ بے صبری سے فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…