جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

فلپائن کی حسینہ کی مقابلہ حسن میں مختصر لباس پہننے کی مخالفت

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا (این این آئی)فلپائن کی حسینہ اور ‘مس ورلڈ فلپائن 2018‘ کی امیدوار الائسزہ میلیک نے مقابلہ حسن میں سوئم سوٹ (انتہائی مختصر لباس) کا خیال فرسودہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ آج کل متعدد نوعمر لڑکیاں مقابلہ حسن میں انتہائی مختصر لباس پہننے والی لڑکیوں

کو دیکھ کر احساس کمتری میں مبتلا ہو رہی ہیں۔الائسزہ میلیک کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ جو کچھ ٹی وی اسکرپن پر نظر آتا ہے لڑکیاں اپنے جسم کو اسی خدوخال میں ڈھالنے کے لیے غیر معمولی جتن کریں کیونکہ ‘خواتین کے لیے جسم میں زیادہ ان کی مجموعی شخصیت ہے۔انہوں نے اقرار کیا کہ مقابلہ حسن میں سوئم سوٹ والا حصہ شامل نہیں ہوناچاہیے اور اس سلسلے میں نتظامیہ کو یہ حقیقت تسلیم کرنی چاہیے کہ ‘خوصورتی کی نئی تعریف بیان کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے مثال دی کہ مس ٹین امریکا 2016 کے بیوٹی پیجنٹ میں سوئم سوٹ پہنے والا حصہ خارج کردیا گیا اور اب اتھلیٹ والا لباس پہن کر فٹنس کو اہمیت دی گئی۔الائسزہ میلیک کا کہنا تھا کہ مس امریکا نے بھی پیجنٹ کے بعض غیر ضروری حصہ کو خارج کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ حسن میں سوئم سوٹ کا مقابلہ کرنے کے بجائے خواتین کے خیالات پر زیادہ اہمیت دینی چاہیے، ان سے مزید ذہانت پر مبنی سوالات پوچھنے چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مقابلہ حسن کے ججز کو امیدوار کی قابلیت، خیالات، انفرادیت پسندی اور شخصت پسندی سے متعلق جاننے کی جستجو ہونی چاہیے۔الائسزہ میلیک جنوبی امریکی ممالک، یورپ اور وسطی ایشیا کے چند ممالک کی جانب سے ہر سال منعقد کرائے جانے والے مقابلہ حسن ‘رینا ہسپینو امریکانا‘ میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…