ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

مانی سے شادی کرنے کیلئے منگیتر کو دھوکادیتی رہی : اداکارہ حرا کا اعتراف

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) پاکستان کے نامور اداکار اور آرجے سلمان ثاقب عرف مانی کی اہلیہ اور پاکستان ٹی وی کی نامور اداکارہ حرا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مانی سے شادی کرنے کے لیے مہینوں تک اپنے منگیتر کو دھوکادیتی رہیں۔ڈراماسیریل ’’یقین کاسفر‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرا نے حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ کے مقبول ترین شو ’’اسپیک یور ہارٹ‘‘ میں شرکت کی۔

اور وہاں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسے انکشافات کیے جنہیں کوئی بھی شادی شدہ خاتون ٹی وی پر بتانے سے ایک بار سوچے گی ضرور۔حرا نے شو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی سے پہلے مانی کی بہت بڑی مداح تھیں حالانکہ ان کی منگنی ہوچکی تھی اور6 ماہ بعد شادی ہونے والی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی دوست کے موبائل سے مانی کانمبر چرایا اور رات رات بھر مانی سے بات کرتی تھی اور اپنے منگیتر کو کہہ دیتی تھی کہ میں سورہی ہوں۔حرا نے مزید کہا کہ جب وہ مانی سے کوئی اور لڑکی بن کر ملنے گئیں تو مانی کی محبت میں گرفتار ہوچکی تھیں بعد ازاں مانی تقریباً 4 ماہ تک غائب ہوگیا جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنے منگیتر کے ساتھ جو دھوکا کیا تھا وہ میرے سامنے آرہا ہے اور پھر میں نے اپنے منگیتر کو فون کرکے بتایا کہ میں تمہیں اب تک دھوکا دیتی آرہی تھی اور رات بھر فون پر مانی سے بات کرتی تھی ہم مہینوں سے ایک ساتھ تھے لہٰذا اب تم چاہو تو مجھ سے شادی کرلوچاہو تو نہ کرو۔حرانے مانی کے ساتھ شادی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی شادی بھی بہت ڈرامائی انداز میں ہوئی تھی تقریباً چار مہینے قطع تعلق کرنے کے بعد اچانک مانی اپنے والدین کے ساتھ میرے گھر آئے اور شادی کی بات کی اور اس طرح ہماری شادی ہوگئی۔حرا نے شو میں بتایا کہ انہیں پڑھائی لکھائی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی وہ ہمیشہ سے صرف شادی کرنا چاہتی تھیں انہوں نے شادی کے بعد شوہر مانی کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بھی بتادیا تھا تاہم مانی نے کبھی انہیں اس بات پر شرمندہ نہیں کیا وہ ایک بہت اچھے شوہر ہیں اور مجھے مانی کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…