پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

لیڈی گاگا نے خود سے 17 سال بڑے شخص سے منگنی کرلی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کی منگنی کے حوالے سے یوں تو گزشتہ چند ہفتوں سے چہ مگوئیاں جاری تھیں،تاہم اب انہوں نے اس کی تصدیق بھی کردی۔ساتھ ہی خبر بھی سامنے آئی ہے کہ لیڈی گاگا کو منگنی پر دی جانے والی انگوٹھی معمولی نہیں بلکہ انتہائی قیمتی ہے اور اس کی مالیت تقریبا پاکستانی5 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔32 سالہ گلوکارہ نے

خود سے 17 سال بڑی عمر کے ٹیلنٹ ایجنٹ کرسٹیئن کرنیو کے ساتھ منگنی کی ہے،جن سے ان کے تعلقات کئی ماہ سے تھے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیئن کرنیو نے لیڈی گاگا کو تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کی انگھوٹی دی۔رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں خواتین کے حوالے سے جاری 25 ویں سالانہ تقریب میں 34 سالہ لیڈی گاگا نے خطاب کرتے ہوئے اپنے منگیتر کرسٹیئن کرنیو کا شکریہ ادا کیا۔لیڈی گاگا تقریب میں آئیں تو ان کے بائیں ہاتھ میں انتہائی قیمتی انگھوٹی جگمگا رہی تھی۔انگھوٹی کے بارے میں ڈبلیو پی ڈائمنڈ کے صدر اینڈریو براؤن نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ جو انگھوٹی لیڈی گاگا پہن کر آئیں تھیں وہ تقریباً 5 کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کی تھی کیونکہ اس میں گلابی نگینہ تھا۔لیڈی گاگا اور کرسٹیئن کرنیو کے مابین تعلقات کی خبریں نومبر2017 سے گردش کررہی ہیں، تاہم اس حوالے سے دونوں نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔اس حوالے سے کہا گیا کہ اگر لیڈی گاگا اور کرسٹیئن کی منگنی کی خبریں درست ہیں تو انہوں نے یقیناً موسم سرما میں خاموشی سے منگنی کی۔لیڈی گاگا کی جانب سے منگنی کے حوالے سے از خود انکشاف کے بعد افواہوں کا سلسلہ تھم گیا اور سوشل میڈیا اور ان کے مداحوں کی جانب سے سوالات کا معاملہ بھی رک گیا۔نیویارک میں 28 جنوری کو منعقدہ 60 ویں گرامی ایوارڈ کی تقریب میں لیڈی گاگا اپنے منگیر کرسٹیئن کرنیو کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…