جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کے کیریئر کا اختتام

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ سے ان کے مداحوں کو خوب امیدیں وابستہ تھیں۔فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کی ریلیز کے موقع پر اس کے مقابلے اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم ’بدھائی ہو‘ بھی ریلیز ہوئی، تاہم شائقین کو امید تھی کہ ارجن کپور کی فلم باکس آفس پر زیادہ کمائی حاصل کرے گی، اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا

دونوں کا شمار بولی وڈ کے نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے، دوسری وجہ یہ کہ ان دونوں کی جوڑی اس سے قبل بھی ہٹ ثابت ہوچکی ہے۔تاہم ہوا کچھ اور ہی، آیوشمان کھرانہ کی فلم ’بدھائی ہو‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 7 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے جبکہ ارجن اور پرینیتی کی فلم نے تقریباً 2 کروڑ ہندوستانی روپے حاصل کیے۔پروڈیوسر بونی کپور کے بیٹے ارجن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی کے مداحوں کے لیے اس سے زیادہ افسوس کی بات یہ رہی کہ فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کو نہ تو شائقین نے پسند کیا، اور نہ ہی فلم کو تجزیہ کاروں کا مثبت ردعمل موصول ہوا۔جبکہ آیوشمان کھرانہ کی کامیڈی فلم تجزیہ کاروں اور شائقین کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔فلم نمستے انگلینڈ 18 اکتوبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، فلم میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکا لڑکی کا کردار ادا کیا، جن کی رومانوی کہانی آگے بڑھتے ہی ان کی شادی کرادی گئی، تاہم گاؤں کی زندگی سے دور اپنی آزادی حاصل کرنے کے لیے پرینیتی سب کو چھوڑ کر انگلینڈ روانہ ہوگئیں اور ارجن کپور انہیں واپس لینے غیر قانونی طور پر انگلینڈ روانہ ہوئے۔دوسری جانب پرینیتی کے کیریئر کی بات کی جائے تو اداکارہ نے اپنی آخری ہٹ فلم ’گول مال 4‘ دی تو 2017 میں تھی تاہم اس میں پرینیتی کا کوئی خاص مرکزی کردار نہیں تھا۔اس کے علاوہ ان کی حالیہ برسوں میں سامنے آنی والی فلمیں ’میری پیاری بندو‘، ’کل دل‘ اور ’دعوت عشق‘ سب ہی باکس آفس پر بری طرح ناکام رہیں۔یہ دونوں اداکار بہت جلد ایک اور فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے، جو مارچ 2019 میں ریلیز ہوگی۔تو کیا ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کا کیریئر اپنے اختتام پر ہے یا پھر یہ دونوں اپنی اگلی فلم سے تجزیہ کاروں کو غلط ثابت کرپائیں گے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…