ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوک اسٹوڈیو میں احد رضا میر کے ’کوکو کورینا‘ ڈیبیو سے مداح مایوس

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی ویژن سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لیے ڈیبیو کیا اور جو مداحوں کو متاثر نہ کرسکا۔ احد رضا میر کی آواز میں کوک اسٹوڈیو سیزن11 میں ان کا ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ ریلیز کیا گیا جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنا مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی۔’کوکو کورینا‘ لیجینڈری چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا احمد رشدی کا گانا ہے جو آج تک مقبول ہے۔کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں اس گانے کا ریمیک پیش کیا گیا۔

جو مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا۔شائقین نے جہاں احد رضا میر کی گلوکاری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سب نے مل کر کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کے پروڈیوسرز زوہیب قاضی اور علی حمزہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔دوسری جانب ’آفریں آفریں‘ گانے سے مشہور ہونے والی گلوکارہ مومنا مستحسن کو بھی منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گانے کے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی صارفین کا کہنا تھا کہ اگر احد رضا میر اور مومنا مستحسن اسٹائل سے زیادہ اپنی گلوکاری پر توجہ دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…