اداکارہ کیئرا نائٹلی کی اپنی بیٹی پر ’سنڈریلا‘ اور ’لٹل مرمیڈ‘ دیکھنے پر پابندی

20  اکتوبر‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)ہالی وڈ اداکارہ کیئرا نائٹلی نے اپنی تین سالہ بیٹی پر ڈزنی فلمیں دیکھنے پر پابندی لگا رکھی ہے کیونکہ ان فلموں میں جس طرح سے خواتین کی عکاسی کی جاتی ہے وہ اس سے اتفاق نہیں کرتیں۔ان کی بیٹی ایڈی نائٹلی ریٹن کو سنڈریلا اور ’لٹل مرمیڈ‘ دیکھنے

کی اجازت نہیں ہے۔کیئرا نائٹلی نے ایلن ڈی جینیرس کو بتایا کہ سنہ 1950 کی سنڈریلا ’ایک امیر لڑکے کا انتظار کرتی ہے تاکہ وہ اسے بچائے۔ ایسا نہ کریں! اپنے آپ کو خود بچائیں۔انھوں نے لٹل مرمیڈ کے بارے میں کہا: ’میرا مطلب ہے کہ اس کے گانے بہت اچھے ہیں، لیکن ایک مرد کے لیے گانا نہ چھوڑیں۔ ہیلو۔ہالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اور یہی ایک وجہ ہے جس کی وجہ سے میں ناخوش ہوں، مجھے یہ فلم بہت پسند ہے۔ مجھے لٹل مرمیڈ پسند ہے! یہ تھوڑا مشکل تھا لیکن میں اس سے دور رکھ رہی ہوں۔کیئرا نائٹلی جو کہ خود بھی ڈزنی کی ہی ایک اور فرینچائز ’دی پائریٹس آف دا کیریبیئن‘ میں کام کر رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ ان کے گھر پر تمام ڈزنی فلموں پر پابندی نہیں ہے۔فائنڈنگ ڈوری سب سے زیادہ پسندیدہ ہے اور فروزن، موآنا بالکل ٹھیک ہیں۔ایک اور اداکارہ اور فروزن میں شہزادی اینا کا کردار ادا کرنے والی کرسٹن بیل بھی ڈزنی اور خواتین کی بحث میں شامل ہو گئی ہیں۔انھوں نے پیرینٹنگ میگزین کو بتایا کہ سنو وائٹ سے بچوں کو اجازت سے متعلق غلط پیغام جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…