ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملائیکا اروڑا نے ارباز خان سے طلاق پر خاموشی توڑ دی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی سابق بھابھی اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ 44 سالہ ملائیکا اروڑا نے طلاق کے ایک سال بعد خاموشی توڑدی اور بتایا ہے کہ طلاق سے قبل ان کی زندگی کیسی تھی۔44 سالہ ملائیکا اروڑا اور 51 سالہ ارباز خان کے درمیان مئی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، انہوں نے 19 سال ازدواجی حیثیت میں ایک ساتھ گزارے

۔دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی، انہیں ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے، دونوں نے 2016 میں علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ برس مئی میں دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی۔طلاق کے بعد بھی انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور یہ خبریں آتی رہیں کہ وہ طلاق ہوجانے کے باوجود بہترین دوست ہیں۔طلاق کو ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود دونوں نے اس حوالے سے کبھی بھی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی طلاق کے اسباب کو بیان کیا ہے۔لیکن اب پہلی بار ملائیکا اروڑا نے اس پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ طلاق سے کچھ دن قبل تک وہ کیا سوچتی تھیں اور طلاق ہوجانے کے چند دن بعد ان کے خیالات کیا تھے۔ ملائیکا اروڑا نے بتایا کہ طلاق کے ڈیڑھ سال بعد اب وہ ماضی کے مقابلے زیادہ خوش ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ طلاق ہوجانے سے قبل انہیں لگ رہا تھا کہ ان کی زندگی کیسے گزرے گی اور اب کیا ہوگا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوتا گیا۔ملائیکا اروڑا نے اپنی شادی شدہ زندگی کے مسائل کو سر عام بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ ماضی سے زیادہ خوش ہیں۔اگرچہ انہوں نے پروگرام میں ارباز خان سے طلاق کے اسباب نہیں بتائے، تاہم انہوں نے بتایا کہ طلاق لینے سے چند دن قبل تک انہیں پریشانی تھی کہ اب آگے کیا ہوگا اور زندگی کیسے گزرے گی، تاہم اب وہ خود کو پہلے سے زیادہ خوش محسوس کرتی ہیں۔ ملائیکا اروڑا نے اپنے مستقبل اور پیار کے حوالے سے بھی باتیں اور اپنے فلمی کیریئر پر بھی گفتگو کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…