پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے شرمناک واقعات، پاکستان کے معروف ریڈیو چینل کی میزبان نے استعفیٰ دے دیا، سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا میں می ٹو کے نام پر مہم چل رہی ہے جس میں ہونے والی زیادتی کے متعلق بتایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر پاکستان کے معروف ریڈیو چینل کی میزبان تحریم منیبہ نے دی،

انہوں نے جنسی ہراس کا الزام لگا دیا، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں تحریم منیبہ نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز سماء ایف ایم سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں ایسے ادارے میں کام جاری نہیں رکھ سکتی جہاں پر خواتین کی عزت نہیں کی جاتی اور ہر کوئی مجرموں کے تحفظ میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک، ہراس اور کردار کشی کے باعث میں سماء FM پر اپنا پروگرام مزید پیش نہیں کر رہی۔ تحریم منیبہ نے کہا کہ مجھے سٹوڈیو میں ہراساں کیا گیا اور اس کا ثبوت جو کہ سی سی ٹی وی وڈیو کی صورت میں تھا اسے فوری طور پر ضائع کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ٹی وی اور ریڈیو پر شناخت رکھنے والی لڑکی کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو سوچیں کہ باقی لڑکیاں کیا کچھ فیس کرتی ہوں گی؟ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا وہ ایسے ہی شکوہ کر سکتی ہیں؟ آواز اُٹھا سکتی ہوں گی؟ کوئی ان کی سنتا؟ آخر میں تحریم منیبہ نے کہا کہ ہمارے ہاں تو متاثرہ شخص ہی پستا ہے جب تک مر نہ جائے۔ واضح رہے کہ تحریم منیبہ کا پروگرام ایف ایم 107.4 پر روزانہ شام 5 سے رات 8 بجے تک پیش کیا جاتا تھا۔  دنیا میں می ٹو کے نام پر مہم چل رہی ہے جس میں ہونے والی زیادتی کے متعلق بتایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر پاکستان کے معروف ریڈیو چینل کی میزبان تحریم منیبہ نے دی، انہوں نے جنسی ہراس کا الزام لگا دیا،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…