لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب میں بڑے بڑے نام سامنے آئے وہاں پر شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ریشم بھی محفوظ نہ رہیں، اداکارہ ریشم نے کتاب کے بارے میں ردعمل دیتے ہوئے ریحام خان کو عورت کی بدترین مثال قرار دے دیا، اداکارہ ریشم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے جب لوگو ں نے ریحام خان کی کتاب کے کچھ سکرین شاٹس بھیجے تو میں نے دیکھ کر کہا کہ یہ کیا ہے، اداکارہ ریشم نے کہا کہ
ریحام خان عورت کی بدترین جبکہ جمائما گولڈ سمتھ عورت کی بہترین مثال ہیں۔ اداکارہ ریشم نے کہا کہ اپنی کتاب میں ریحام خان نے چن چن کر بڑے لوگوں کے نام لیے جن کے کوئی سکینڈل ہی نہیں ہیں، اداکارہ نے کہا کہ ریحام کو کون جانتا ہے، ریحام خان کی کتاب جھوٹ کا پلندہ ہے، اداکارہ ریشم نے کہا کہ ریحام خان شرمندگی کی وجہ سے کہیں اپنا منہ چھپا کر بیٹھی ہوں گی، انہوں نے کہا کہ اللہ ریحام کو ہدایت دیں شاید وہ کسی ڈپریشن میں ہیں۔