پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

فلم انڈسٹری کے معاملات چلانے کیلئے سینئر ز پر مشتمل بااختیار کونسل تشکیل دی جائے ‘ ریشم

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی کیلئے روایتی اسکرپٹ کی بجائے اب نئے موضوعات تلاش کرنا ہوں گے ، فلم انڈسٹری کے معاملات چلانے کیلئے سینئر ز پر مشتمل ایک بااختیار کونسل تشکیل دی جائے اور اس کے پاس وسائل بھی ہونے چاہئیں ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہمیں صرف معاشرے میں پھیلی برائیو ں کو ہی نہیں دکھانا چاہیے بلکہ اس میں توازن قائم کیا جائے اور معاشرے کے اچھے پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا جائے ۔ جہاں ہم برائی کو دکھاتے ہیں۔

وہیں اس کی اصلاح کیلئے بھی کردار ہونے چاہئیں۔ ریشم نے کہا کہ فلم ، تھیٹر اور ٹی وی ایسے پلیٹ فارم ہیں جس سے قوم کی تربیت کی جا سکتی ہے اور جس کام کے نتائج کئی دہائیوں میں بھی حاصل نہیں ہو سکتے ہم اس کے ذریعے چند سالوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں ، تھیٹر اورڈراموں کے آغاز پر عوام کی تربیت اور آگاہی کیلئے اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنے ،صبر و تحمل اور قوانین سے آگاہی کا ایک حصہ شامل کیا جائے اور پھر دیکھیں اس کے کس طرح مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…