ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور پرابھاس ہالی وڈ گلوکار براین ایڈمزکے بھارت آنے کی خوشی میں ویلکم پارٹی دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ گلوکار براین ایڈمز کنسرٹ کے سلسلے میں 5روز کیلئے بھارت آئیں گے اور اس کنسرٹ کو ’’الٹیمیٹ ٹور ‘‘
کا نام دیا گیا ہے جس پر اداکار امیتابھ بچن اور پرابھاس نے کہا کہ وہ ان کو کنسرٹ کے بعد ممبئی اور حیدرآباد میں ویلکم پارٹی دیں گے جس میں اداکار رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، فرحان اختر اور دیگر بالی وڈ شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔