نئی دہلی(شوبز ڈیسک) ہدایتکار علی ظفر عباس نے کہا ہے کہ وہ فلم سلطان کیلئے چینی شائقین کا رد عمل دیکھنے کیلئے پر جوش ہیں۔ میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم سلطان 31 اگست کو چین میں ریلیز کی جائیگی اور وہ اس کیلئے پر جوش ہیں کیونکہ دوسرے ملک میں فلم دکھانے سے ہدایتکار کو نئے ناظرین کے رد عمل کا ایک نیا نقطہ نظر ملتا ہے جو کہ ایک بہت دلچپسپ احساس ہے۔