منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

انوشکا شرما اور ورون دھون فلم ’’سوئی دھاگا‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی آنے والی فلم ‘سوئی دھاگا’ کی شوٹنگ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے، جس میں انوشکا شرما اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اس فلم میں انوشکا شرما اور ورون دھون روایتی کرداروں سے ہٹ کر منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم میں ورون دھون ’موجی‘ نامی درزی جب کہ انوشکا شرما ’ممتا‘ نامی دستکار (کڑھائی کرنے والی) خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی ایک عام درزی یعنی موجی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے، جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے۔اس فلم کی شوٹنگ کے دوران جہاں ورون دھون نے 10 گھنٹے تک مسلسل سائیکل چلائی تھی وہیں وہ شوٹنگ کے دوران زخمی بھی ہوگئے تھے۔لیکن اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘سوئی دھاگا’ کا لوگو بنانے کے لیے فلم کی ٹیم نے بھارت کی 15 مختلف ریاستوں کا دورہ کیا۔فلم کی ٹیم نے لوگو بنانے کے لیے بھارت بھر کے 15 چوٹی اکے ?رٹسٹوں (دستکاروں) کو ڈھونڈ کر نکالا اور انہیں مقامی روایات اور مقبول دستکار کے ذریعے فلم کا لوگو بنانے کی اپیل کی۔فلم کی ٹیم نے لوگو بنانے کے لیے بھارت کی مختلف ریاستوں کی سیر کرنے اور وہاں کے مقامی لوگوں سے لوگو تیار کرنے کی ویڈیو جاری کردی، جس میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بتاتے نظر آتے ہیں کہ انہوں نے فلم کی ٹیم کے ساتھ مل کر یہ مشکل کام کس طرح سر انجام دیا۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلم کی ٹیم نے مقبوضہ کشمیر سے لے کر اڑیسا تک، آسام سے لے کر راجستھان تک اور گجرات سے لے کر تامل ناڈو تک فلم کا لوگو دستکاری کے ذریعے بنوانے کے لیے کس طرح مشکلات کا سامنا کرکے سیر کیا۔ساتھ ہی بتایا گیا کہ ‘سوئی دھاگا’ پہلی بولی وڈ فلم ہوگی جس کا لوگو کمپیوٹرائزڈ کے بجائے ہاتھ سے بنا ہوا ہوگا۔ہدایات کار شرط کتریا اور پروڈیوسر منیش شرما کی اس فلم کو رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…