بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

جان ابراہم کی ایسی حرکت کہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی ، بھارتی اداکا ر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا

datetime 5  جولائی  2018 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم ستیہ میو جیتے کے ٹریلر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے مناظر پربالی ووڈ اداکار جان ابراہم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔جان ابراہم کے خلاف بھارتی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اقلیت کے جنرل سیکریٹری سید علی جعفری نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ جان ابراہیم کی فلم ستیہ میو جیتے کے ٹریلر میں کچھ ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جن سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا فلم سے یہ مناظر حذف کیے جائیں۔ فلم کے ٹریلر میں محرم الحرام میں جان ابراہیم کو دیگر افراد کے ساتھ ماتم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سید علی جعفری کا کہنا ہے کہ اس منظر کو ٹریلر میں مثبت انداز سے نہیں دکھایا گیا۔اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار ملاپ زاویری نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جب کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کے سینئر ممبر کا کہنا ہے کہ فلم کو ہمارے پاس آنے دیجئے، فلم سنسر بورڈ کے تجربہ کار پینل کو دکھائی جائے گی اور اگر پینل کو فلم دیکھتے ہوئے کہیں بھی محسوس ہوا کہ فلم میں شامل محرم کے حوالے سے سین کے باعث لوگوں کے جذبات مجروح ہونے کا خدشہ ہے تو یہ سین فلم سے فوراً ہٹادیا جائے گا۔ سی بی ایف سی کا موقف مذہبی معاملات میں بہت واضح ہے، کسی کو بھی اظہار رائے کی آزادی کے نام پرکسی کے جذبات مجروح کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔دوسری جانب سی بی ایف سی کے سابق چیئرمین پہلاج نہلانی کا کہنا ہے کہ جس چیز سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے کا خدشہ ہو اس پر بحث یا تنازعہ کی ضرورت ہی نہیں، بلکہ اس مواد کو پہلی فرصت میں فلم سے خارج کردیا جانا چاہئے۔ ہمیں وزارت اطلاعات اور نشریات کی جانب سے سخت ہدایت دی گئی ہیں کہ جس سے عوام کے جذبات مجروح ہوتے ہوں اس میں رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے اور ایسے مواد کو فوری طور پر ہٹادیاجائے۔ مجھے یقین ہے کہ فلم ستیہ میو جیتے کے ہدایت کاروپروڈیوسرز فلم سے متنازعہ سین احتجاج کے پیش نظر ہٹادیں گے۔واضح رہے کہ فلم ستیہ میو جیتے میں اداکار جان ابراہیم مرکزی کردار اداکررہے ہیں فلم 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…