ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

فرحان سعید پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے گانا گائیں گے

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید بہت جلد پی ٹی آئی کی انتخابی مہم 2018 کا آفیشل گانا گائیں گے۔اس خبر کا اعلان گلوکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔گزشتہ روز فرحان سعید نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات کی تصاویر انہوں نے اپنی ٹویٹ میں شیئر کرنے کے ساتھ عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا کہ میں پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے گانا گا سکوں۔فرحان نے مزید لکھا کہ وہ

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی کوششوں اور سپورٹ کو بھی سراہتے ہیں۔تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ فرحان سعید پی ٹی آئی کی انتخابی مہم 2018 کا آفیشل گانا گانے جارہے ہیں۔اب تک اس گانے کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ جل بینڈ سے تعلق رکھنے والے فرحان سعید کئی کامیاب گانے گاچکے ہیں۔گلوکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی خوب نام کمایا۔حال ہی میں ریلیز ہوا ان کا ڈرامہ ’سنو چندا‘ سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…