ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سنی لیون بیٹی کے تحفظ کیلئے آب دیدہ ہوگئیں

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کور ویبر کے نام آبدیدہ انداز میں ایک پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بیٹی کی خاطر جان دینے کا بھی عہد کیا ہے۔بالی ووڈ میں اداکارہ سنی لیون بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں جو اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں جہاں سنی لیون بے باک اداکاری اور آئٹم گرل کی وجہ سے اپنی شہرت آپ ہیں وہیں۔

دوسری جانب وہ بہترین ماں بھی مانی جاتی ہیں جنہوں نے یتیم بچی کو گود لے کر تمام انڈسٹری کے لیے مثال قائم کردی یہی وجہ ہے کہ سنی لیون نے اپنی بیٹی کے لیے پیار بھرا پیغام دیا ہے۔سنی لیون نے انسٹا گرام پر اپنی بیٹی نشا کور ویبر کی اپنے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بیٹی کو آغوش میں لیے بیٹھی ہیں جب کہ انہوں نے بیٹی کے نام آب دیدہ انداز میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنے پورے دل سے، روح سے اور جسم سے آپ کی ہر طرح سے حفاظت کروں گی اور دنیا میں موجود برے لوگوں سے بھی محفوظ رکھنے کی کوشش کروں گی چاہے اس کے لیے مجھے اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑی۔سنی لیون نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دنیا میں موجود تمام ہی بچوں کو ہمیشہ بْرے لوگوں کے شر سے تحفظ کا احساس دلانا چاہیے، انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئیے اپنے بچوں سے قریب تر ہوجائیں اور ہر قیمت پر ان کا تحفظ کریں۔یاد رہے کہ سنی لیون نے رواں ماہ کی ابتدا میں سروگیسی کے ذریعے اپنے گھر دو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوش خبری سنائی تھی، اس سے قبل سنی اور ان کے شو ہر نے ایک یتیم بچی کو گود لیا تھا جس کا نام نشا کور ویبر رکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…