ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

زینت امان کا اپنے قریبی ساتھی کے ہاتھوں جنسی ہراساں ہونے کا انکشاف

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ زینت امان نے بھارتی بزنس مین کیخلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کیخلاف پولیس میں شکایت درج کرادی ہے،بھارت میں خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنا، ان کا پیچھا کرنا اور راہ چلتے انہیں پریشان کرنا معمول کی بات ہے، روزانہ ہزاروں خواتین اس پریشان کن صورتحال کا سامنا کرتی ہیں جب کہ عام خواتین کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اور مقبول اداکارائیں بھی محفوظ نہیں۔

آئے روز اداکاراؤں کے ساتھ زیادتی اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ کی ماضی کی نامور اداکارہ زینت امان نے بھی بھارتی بزنس مین کیخلاف انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کیلیے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے،منگل کو66 سالہ اداکارہ نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں بھارتی بزنس مین امر کھنہ کیخلاف انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے، بدسلوکی کرنے اور پیچھا کرنے کیخلاف شکایت درج کرائی ہے۔ جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امر کھنہ اور زینت امان بہت اچھے دوست رہ چکے ہیں تاہم کسی بات پر دونوں کا جھگڑا ہوا اور تعلقات میں کشیدگی آگئی، اسی وقت سے زینت امان کی امر کھنہ سے بات چیت بند ہے، تاہم امر کھنہ مسلسل اداکارہ کو فون کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کا پیچھا بھی کررہے ہیں۔جب زینت امان امر کھنہ سے پیچھا چھڑانے میں ناکام ہوگئیں تو انہوں نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے بھارتی پینل کوڈ کے تحت امر کھنہ کے خلاف سیکشن 304 ڈی کے تحت پیچھا کرنے اور 509 کے تحت خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف شکایت درج کی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ زینت امان نے فی الحال میڈیا کو اس حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…