لندن(این این آئی) برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سفری دستاویزات اور دیگر سرکاری خدمات کے حصول میں عارضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا
پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز آئندہ اطلاع تک معطل کردیں۔ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں تکنیکی خرابی کے باعث انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعلقہ آن لائن نظام بھی متاثر ہوئے ہیں۔اسی صورتحال کے پیش نظر نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق خدمات عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ان سروسز کی بحالی تک شہریوں کو مذکورہ سہولیات فراہم نہیں کی جاسکیں گی، تاہم دستاویزات کی تصدیق کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق معطل شدہ خدمات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے آئندہ اطلاع کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔



















































