بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

امریکی تیل کے ذخائر میں بڑا اضافہ، عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) امریکا میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر بڑھنے کی خبروں کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے،

تاہم امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات نے قیمتوں میں بڑی کمی کا راستہ روک دیا۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 49 منٹ پر امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 56 سینٹ، یعنی 0.65 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 85.45 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔اسی طرح عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 16 سینٹ یا 0.17 فیصد گھٹ کر 92.98 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ ذرائع نے امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکا کے خام تیل کے ذخائر میں 52 لاکھ 80 ہزار بیرل کا اضافہ ہوا۔ اس دوران پیٹرول کے ذخائر بھی 51 لاکھ 20 ہزار بیرل بڑھ گئے،

جبکہ ڈیزل سمیت دیگر کشید شدہ ایندھن کی مقدار میں 3 لاکھ 51 ہزار بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی ذخائر میں اضافے سے تیل کی دستیابی اور رسد کے حوالے سے خدشات میں کمی آئی، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ پڑا۔ تاہم دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کارروائیوں اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت متاثر ہونے کے خدشات بدستور موجود ہیں، جس سے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ماہرین کے مطابق یہی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی امریکی ذخائر میں اضافے کے باوجود تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔دریں اثنا، آج بدھ 18 نومبر کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…