لاہور( این این آئی)پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں ہوشرپا اضافہ ہوگیا۔
پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت اضافے کے بعد 5 ہزار 900 روپے جبکہ لاہور میں 5 ہزار 750، پنڈی اور اسلام آباد میں 5 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئیں۔گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور میں 15 کلو آٹے کے تھیلے کی ہول سیل قیمت 2500 روپے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 2650 روپے تک پہنچ گئی۔



















































