اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل سیونگز نے 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 108ویں قرعہ اندازی کے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
یہ قرعہ اندازی حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں پہلے انعام کے طور پر 30 لاکھ روپے کا حقدار بانڈ نمبر 290479 قرار پایا۔قرعہ اندازی میں دوسرے انعام کے لیے تین بانڈ نمبروں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک کو 10 لاکھ روپے کی رقم ملے گی۔ کامیاب نمبروں میں 699105، 780676 اور 839522 شامل ہیں۔جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے:- پہلا انعام: 30 لاکھ روپے، بانڈ نمبر 290479- دوسرا انعام: 10 لاکھ روپے فی کس، بانڈ نمبر 699105، 780676 اور 839522



















































