جمعہ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

سرکاری اداروں کےلیے نئی پالیسی، حکومت کا بڑا اعلان

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)حکومت سندھ نے سرکاری محکموں میں استعمال ہونے والی روایتی گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد سرکاری اخراجات اور ایندھن کی کھپت میں کمی کے ساتھ ماحول کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، متعلقہ صوبائی سیکریٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اخراجات میں کمی، ایندھن کی بچت اور مختلف محکموں کی گاڑیوں کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محکمہ داخلہ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور محکمہ جامعات و بورڈز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ بھی کیا گیا، تاہم سرکاری محکموں کے لیے نئی گاڑیاں خریدتے وقت الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرکاری وسائل کی بچت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے اخراجات کم کرنے کے ساتھ ماحول کا تحفظ بھی ممکن ہو۔

حکومت چاہتی ہے کہ مستقبل میں گاڑیوں کی خریداری میں روایتی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دی جائے اور بتدریج سرکاری گاڑیوں کے پورے نظام کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ای وی گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کے اخراجات میں کمی آئے گی اور سرکاری خزانے پر مالی بوجھ کم ہوگا۔ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے اور حکومت سندھ چاہتی ہے کہ سرکاری ادارے بھی ماحول دوست ٹیکنالوجی اپناتے ہوئے روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ روایتی گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں شہری ماحول اور فضا کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں میں بھی روایتی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…