ہفتہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ای پاسپورٹس کے لازمی اجراء کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) مشین ریڈیبل پاسپورٹس کی جگہ ای پاسپورٹس کے لازمی اجراء کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک کی توسیع کر دی گئی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ کو ختم کر کے جدید ترین ای پاسپورٹ پر منتقل ہونے کی تاریخ میں تبدیلی کر دی، اب اس نئے نظام کا آغاز 15 اکتوبر کے بجائے 23 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔پالیسی کے تحت 23 اکتوبر 2026 سے پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک قائم پاکستانی سفارتی مشنز سے نئے پاسپورٹ کے درخواست دہندگان کو صرف اور صرف ای پاسپورٹس ہی جاری کئے جائیں گے۔قبل ازیں ای پاسپورٹس کے لازمی اجرا کے لئے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، نئے مشین ریڈیبل اجراء سمیت ان پاسپورٹس کی تجدید 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

امیگریشن حکام نے شہریوں کو واضح کیا ہے کہ 23 اکتوبر سے پہلے جاری شدہ تمام مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اپنی میعاد ختم ہونے تک مکمل طور پر کارآمد رہیں گے، جن شہریوں کے پاس درست ایم آر پی پاسپورٹ موجود ہیں، انہیں میعاد ختم ہونے سے پہلے انہیں تبدیل کرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔حکام کے مطابق ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقلی کا بنیادی مقصد پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانا اور سفری دستاویزات کی حفاظت اور استعداد کار کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…