جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، سرکاری آسامیوں کا بڑا اعلان

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)اسلام آباد اور کوئٹہ میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے نادرا نے اہم موقع فراہم کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامی پر بھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے یہ بھرتی گورننس، رسک مینجمنٹ اینڈ کمپلائنس کے شعبے کے لیے کی جارہی ہے، جہاں منتخب امیدوار کو سیکیورٹی اور رسک مینجمنٹ سے متعلق مختلف ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔مقرر ہونے والے افسر کے فرائض میں سیکیورٹی فریم ورک کی تعمیل کا جائزہ، رسک اسیسمنٹ، رسک رجسٹرز کی تیاری اور انفارمیشن سیکیورٹی آڈٹس شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ متعلقہ پالیسیز، ایس او پیز اور کنٹرولز مرتب کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوگی۔نادرا کے مطابق امیدوار کے لیے ISO 27001، NIST، CIS Controls، ISO 42001 اور PKI/Web Trust جیسے سیکیورٹی اسٹینڈرڈز سے واقفیت اور عملی تجربہ اہم سمجھا جائے گا۔ جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت سے متعلق سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی بھی اس عہدے کے فرائض کا حصہ ہوگی۔اسی طرح جینیریٹو اے آئی اور لارج لینگویج ماڈلز سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات کا تجزیہ کرنے کے ساتھ ساتھ پرامپٹ انجیکشن، ڈیٹا ایکسپوژر اور شیڈو اے آئی جیسے سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے اقدامات بھی امیدوار کی ذمہ داریوں میں شامل ہوں گے۔

ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ISO 27001، CISM اور CISA جیسی پیشہ ورانہ سرٹیفکیشن رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ مذکورہ آسامی پر تقرری اسلام آباد اور کوئٹہ میں ہوگی۔خواہشمند امیدوار نادرا کے سرکاری کیریئر پورٹل کے ذریعے اپنی درخواست آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کے لیے 4 اکتوبر 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔نادرا کا کہنا ہے کہ بھرتی کے عمل میں تمام شہریوں کو مساوی روزگار کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، لہٰذا اہلیت پر پورا اترنے والے تمام امیدواروں کو درخواست جمع کرانے کی ترغیب دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…