منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

سام سنگ نے اپنی دو ایپس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنی دو معروف ایپس اے آر ڈُوڈل (AR Doodle) اور کوئک میژر (Quick Measure) کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق 31 دسمبر 2026 کے بعد یہ دونوں ایپس گلیکسی ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق سام سنگ نے گلیکسی ایپ اسٹور پر دونوں ایپس کے چینج لاگز میں ترمیم کرتے ہوئے صارفین کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ بعض جدید گلیکسی ڈیوائسز پر یہ ایپس پہلے ہی دستیاب نہیں یا انہیں سپورٹ حاصل نہیں، جن میں گلیکسی زیڈ فولڈ 8 بھی شامل ہے۔اے آر ڈُوڈل ایسی سہولت فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے صارف موبائل کیمرے کی مدد سے اپنے اردگرد کے ماحول میں ورچوئل ڈرائنگ بنا سکتا ہے۔ بنائی گئی ڈرائنگ چہرے یا مختلف اشیا کے ساتھ منسلک رہتی ہے، جبکہ اسٹائلس والے فونز میں اس فیچر کے لیے اسٹائلس کا استعمال بھی ممکن ہے۔دوسری جانب کوئک میژر ایپ موبائل کے کیمرے کو استعمال کرتے ہوئے مختلف اشیا، دیواروں اور دیگر جسمانی چیزوں کے فاصلے اور اندازاً حجم کی پیمائش کرنے میں مدد دیتی ہے۔

سام سنگ کے مطابق 31 دسمبر 2026 کے بعد ان ایپس کو نئی ڈیوائسز پر دستیاب نہیں کیا جائے گا اور مستقبل میں آنے والے آپریٹنگ سسٹم ورژنز کے لیے بھی ان کی سپورٹ ختم کردی جائے گی۔ رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ون یو آئی 9 کے مستحکم ورژن کے اجرا کے بعد یہ تبدیلی مزید واضح ہوسکتی ہے۔تاہم، جن صارفین کے موبائل فونز میں یہ ایپس پہلے سے انسٹال موجود ہیں، وہ ممکنہ طور پر انہیں استعمال کرتے رہ سکیں گے۔ البتہ یہ سہولت اس وقت تک برقرار رہنے کا امکان ہے جب تک متعلقہ ڈیوائس کا سافٹ ویئر ان ایپس کو سپورٹ کرتا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…