جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

گزشتہ مالی سال کے دوران 10 کروڑ سے زائد موبائل ڈیوائسز بلاک کیے جانے کا انکشاف

datetime 7  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مختلف وجوہات کی بنیاد پر مجموعی طور پر 10 کروڑ سے زائد موبائل ڈیوائسز بلاک کیے گئے۔پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ بلاک کی جانے والی موبائل ڈیوائسز سے متعلق تفصیلات کے مطابق 10 کروڑ سے زائد موبائل ڈیوائسز کو مختلف وجوہات کی بنا پر بلاک کیا گیا ہے اور 8 لاکھ 68 ہزار گمشدہ یا چوری شدہ موبائل فونز کو بلاک کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 7 کروڑ 20 لاکھ جعلی یا ریپلیکا موبائل ڈیوائسز کو موبائل نیٹ ورک سے ہٹا دیا گیا، دو کروڑ 70 لاکھ ایسی ڈیوائسز بھی بلاک کی گئیں جن میں ڈپلیکیٹ یا کلون آئی ایم ای آئی نمبرز استعمال ہو رہے تھے۔

پی ٹی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سال 2019 سے اب تک موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے ذریعے حکومت کو مجموعی طور پر 83 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ ملک میں استعمال ہونے والے 68 فیصد اسمارٹ فونز مقامی سطح پر تیار کیے جا رہے ہیں جس کے لیے اتھارٹی کی جانب سے اب تک 36 موبائل مینوفیکچرنگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔پی ٹی اے نے کہا کہ غیر قانونی، جعلی اور غیر معیاری موبائل ڈیوائسز کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور نیٹ ورک کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…