اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، جو دنیا بھر میں بے حد مقبولیت رکھتی ہیں اور جن کے گانے اکثر میوزک چارٹس میں سرفہرست نظر آتے ہیں، اس بار ایک غیر معمولی وجہ سے خبروں کا حصہ بن گئی ہیں۔
کمپیوٹر سکیورٹی کمپنی میکافی نے اپنی تازہ ’’ڈیپ فیک ڈیسپشن لسٹ‘‘ جاری کی ہے، جس میں ٹیلر سوئفٹ کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کے لحاظ سے سب سے زیادہ خطرناک سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ہیکرز اور اسکامرز مشہور شخصیات کے نام، تصاویر اور ویڈیوز کو اے آئی ٹیکنالوجی سے جعلی شکل دے کر لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں صارفین مالی نقصان یا مختلف فراڈ کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اس فہرست میں مجموعی طور پر 10 شخصیات شامل کی گئی ہیں جن میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ ان تمام سلیبرٹیز کی جعلی ویڈیوز، آوازیں اور تشہیری مواد تیار کرکے آن لائن گھوٹالے کیے گئے۔
فہرست کے مطابق:
امریکی ریپر کینڈرک لیمار دسویں نمبر پر،
ایما واٹسن نویں پر،
بیلی آئلیش آٹھویں پر،
اور براڈ پٹ ساتویں نمبر پر ہیں۔
جبکہ:
ٹام کروز چھٹے،
سبرینا کارپینٹر پانچویں،
اسکارلٹ جونسن چوتھے،
جینا اورٹیگا تیسرے،
اور سڈنی سوینی دوسرے نمبر پر قرار پائیں۔
اس فہرست کی سرفہرست اور سب سے زیادہ خطرناک شخصیت ٹیلر سوئفٹ کو قرار دیا گیا ہے، جن کے نام کا غلط استعمال آن لائن فراڈ میں سب سے زیادہ رپورٹ ہوا۔



























