اسلام آباد (نیوز دیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے 80 سینئر افسران کے عہدے تبدیل کر دیے، جس سے ادارے میں غیر معمولی ہلچل مچ گئی۔ذرائع کے مطابق یہ تبدیلیاں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے بڑے ٹیکس دفاتر اور کسٹمز فارمیشنز میں کی گئیں، جہاں ڈائریکٹر جنرلز، کلیکٹرز، کمشنرز اور ممبران کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 19، 20 اور 21 کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالیں اور رپورٹ ایف بی آر ہیڈکوارٹر بھیجیں۔اطلاعات کے مطابق منگل، 11 نومبر کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں آئی، جب اچانک وسیع پیمانے پر تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام افسران کو نئے عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنی تعیناتی کی تصدیق فوری طور پر ارسال کرنا ہوگی۔



























