قصور(این این آئی)ٹماٹر کے بعد اب پیاز کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 100 فیصد اضافہ۔تفصیلات کے مطابق ٹماٹر کے بعد اپ پیاز کی قیمتوں میں بھی یکدم اضافہ ہو گیا ہے ایک ماہ قبل ایک کلو پیاس کی قیمت 110 روپے کے لگ بھگ تھی جو کہ یکدم کلو پیاز کی قیمت 220روپے سے تجاوز کر چکی ہے مارکیٹ میں درجہ اول پیاز کی قلت ہو چکی ہے جبکہ درجہ دوم کا پیاز بھی عام ادمی کی پہنچ دور ہوتا جا رہا ہے۔
جبکہ اسی طرح سلاد میں استعمال ہونے والے کھیرا جو کے 40″ 50 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا یکدم اس کی قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔سبزیوں اور دیگر ضروریات اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ حکومت کا کسی چیز پر بھی کنٹرول نہیں ہے ۔پرائس کمیٹیاں صرف شیشے کے بند کمروں میں بیٹھ کر پرائس لسٹ جاری کرتی ہیں جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔















































