جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چلغوزے کی قیمت میں حیران کن کمی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2025 |

ملتان (نیوز ڈیسک) ملتان میں سردیوں کے مقبول میوے چلغوزے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد شہریوں کی دلچسپی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 16 ہزار روپے فی کلو فروخت ہونے والا چلغوزہ اس وقت 8 ہزار روپے کلو میں دستیاب ہے، یعنی اس کی قیمت میں 8 ہزار روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے۔
دکانداروں کے مطابق رواں سال چلغوزے کی فصل معمول سے کہیں زیادہ ہوئی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں سپلائی میں اضافہ اور قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ نرخ کم ہونے کے بعد خریداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بازاروں میں ایک بار پھر گہماگہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اب جب چلغوزہ سستا ہو گیا ہے تو وہ بلا جھجک خریداری کر رہے ہیں۔ ایک شہری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “پچھلے سال چلغوزہ صرف سوچ کر ہی کھاتے تھے، اب خوب دل کھول کر خرید رہے ہیں، سردیوں کی محفلیں پھر سے مکمل ہو گئی ہیں۔”



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…