ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

8 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا معاملہ، نوجوان نے بیان ریکارڈ کرادیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میری ریکی کی جاتی ،دھمکی آمیز کال موصول ہوتی ہیں، ای میل اکائونٹ ،واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا ،پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز قبضے میں لے، 30دن گزر گئے تو ریکارڈ ضائع ہوجائے گا، بیان
کراچی (این این آئی)ایئرپورٹ پر ساڑھے 8لاکھ امریکی ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے معاملے میں شہری نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزاد نے تصدیق کی کہ ہم نے متاثرہ نوجوان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، دیگر شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے گریڈ 17کے افسر کو نامزد کردیا گیا ہے، انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔نوجوان شہری نے بیان میں کہا کہ میری ریکی کی جاتی ہے، اب بھی مجھے دھمکی آمیز کال موصول ہوتی ہیں، میرا ای میل اکائونٹ اور واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا ہے۔نوجوان نے بتایا کہ ایئر پورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس قبضے میں لے، اگر 30دن گزر گئے تو ویڈیو ریکارڈ ضائع ہوجائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ کراچی ایئر پورٹ پر لگے کیمروں میں مجھے لوٹنے والوں کو پہچانا جاسکتا ہے، عدالت میں ایڈیٹڈ فوٹیج جمع کرائی جس میں 45منٹ تک میں ایک ہی جگہ بیٹھا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…