جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

datetime 6  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کے دبا کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو اتارچڑھا کے باوجود ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 280روپے کی سطح پر آگئے۔ عالمی بینک اور اس کے ذیلی اداروں کی پاکستان کے لیے 10سال کے طویل المدت ترقیاتی پلان کے تحت مجموعی طور پر 40ارب ڈالر کی فنانسنگ کی اطلاعات، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی ماحولیاتی تبدیلی و مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری دلچسپی کی خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 16پیسے کی کمی سے 278روپے 40پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

سپلائی بہتر ہوتے ہی بعد دوپہر معیشت میں ڈالر کی طلب بڑھنے بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ضروریات کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 62پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 14پیسے کے اضافے سے 280 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔واضح رہے کہ معیشت میں نمو بڑھانے اور اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ درآمدات 16فیصد بڑھ کر 5ارب ڈالر سے متجاوز ہوگئی ہے جس کے اثرات روپے کی قدر پر مرتب ہورہے ہیں۔ دوسری جانب زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بھی گذشتہ سے کمی کا رحجان دیکھا جارہا ہے جو روپے کی قدر پر اثرانداز ہے۔ اسی طرح شرح سود میں ہونے والی کمی اور کائبور گھٹنے سے بھی روپیہ دبائو کا شکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…