ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ریاستی ملکیتی اداروں نے 6 ماہ میں 147 ارب روپے کا نقصان کیا، رپورٹ میں انکشاف

datetime 27  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ریاستی ملکیتی اداروں کی جانب سے 6 ماہ میں 147 ارب روپے جب کہ 9 سال میں 5900 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی نے وفاقی ریاستی ملکیتی سرکاری اداروں کی ششماہی کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال کی دوسری ششماہی (جولائی تا دسمبر2023)کے دوران مجموعی طور پر 147 ارب روپے کے نقصانات کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ان ریاست ملکیتی اداروں کے 2014ء سے 2023ء تک اداروں کے نقصانات 5900 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت نے خسارے پر قابو پانے کے لیے 6 ماہ میں 436 ارب روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔

ششماہی رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں ایس او ایز نے 45 فیصد اضافے سے 510 ارب منافع کمایا۔ پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ میں شامل اداروں کا 249 ارب منافع شامل ہے۔ زیرجائزہ عرصے کے دوران او جی ڈی سی ایل نے سب سے زیادہ 113.2 ارب منافع کمایا۔اسی طرح پی پی ایل68.7 ارب، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کا منافع 36.2 ارب روپے رہا جبکہ دیگرمنافع بخش اداروں میں پارکو، گورنمنٹ ہولڈنگز، نیشنل بینک شامل ہیں۔6ماہ میں خسارے میں چلنے والے اداروں نے 408 ارب روپے کے نقصانات کیے، این ایچ اے 151.3 ارب، کوئٹہ الیکٹرک کمپنی 56.2 ارب اورپی آئی اے نے51.7 ارب کا نقصان کیا۔حکام کے مطابق پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی 39 ارب روپے، پاکستان ریلویز 23.6 ارب روپے سکھرالیکٹرک پاورکمپنی 20.9 ارب، اسٹیل ملز 14.4 ارب، آئیسکو نے12.1 ارب روپے کا نقصان کیا۔ جولائی تا دسمبر 2023 سرکاری اداروں نے 14 فیصد اضافے سے 200 ارب ٹیکس دیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…