جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو گزشتہ ہفتے کے 6 فیصد اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی۔برینٹ کروڈ فیوچر 26 سینٹ یا 0.35 فیصد کی کمی سے 74.91 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 27 سینٹ یا 0.38 فیصد کمی کے ساتھ 70.97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو گزشتہ ہفتے کے 6 فیصد اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی، لیکن یہ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب رہیں کیونکہ مغربی طاقتوں اور بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک روس اور ایران کے درمیان جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس سے سپلائی میں خلل پڑنے کا خطرہ بڑھ گیا۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی توجہ چین اور بھارت میں خام تیل کی بڑھتی طلب پر بھی مرکوز ہے جو بالترتیب دنیا کے سب سے بڑے اور تیسرے سب سے بڑے درآمد کنندگان ہیں۔چین کی خام تیل کی درآمدات نومبر میں بڑھ گئیں کیونکہ قیمتوں میں کمی نے ذخیرہ اندوزی کی مانگ کو بڑھا دیا، جبکہ بھارت کے ریفائنرز نے اکتوبر میں خام تیل کی پروسیسنگ میں سالانہ 3 فیصد اضافہ کیا اور یہ 5.04 ملین بی پی ڈی تک پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…