واشنگٹن (این این آئی)امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 69 ہزار امریکی ڈالر سے زائد ہو چکی تھی جس کے بعد سرمایہ کاروں کو امید تھی یہ ڈیجیٹل کرنسی دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی قدرحاصل کرلے گی۔
چند میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی انتخابی فتح کے بعد کرپٹو سرمایہ کاروں نے جشن منایا۔واضح رہے بٹن کوائن تاریخی بلندی پر اس وقت پہنچا ہے جب امریکا میں رپبلکن جماعت نے مکمل کنٹرول حاصل کرنے والی ہے جبکہ وہ سینیٹ میں بھی اکثریت رکھتے ہیں۔