لاہور( این این آئی)موسم سرما کی آمد سے قبل گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کر دی گئی ، اس ضمن میں گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا سے رجوع کر لیاہے ۔درخواستوں میں سوئی نادرن کی اوسط قیمت میں64.16روپیفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرتے ہوئے اوسط قیمت1810.38روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے ۔
سوئی سدرن کی جانب سے669.07روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرتے ہوئے اوسط قیمت 1920.39روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر صارفین سے تجاویز مانگ لیں ہیں ، اتھارٹی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پرسماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کرے گی۔